نیویارک،29اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سوشل نیٹ ورک ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ ایک دفعہ پھر باپ بن گئے ہیں جب ان کی اہلیہ پریسلا چان نے بیٹی کو جنم دیا۔زکربرگ اور ان کی اہلیہ اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کی خبر فیس بک دی۔مارک زکربرگ نے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے اپنی دوسری بیٹی کو متعارف کرایا جس کا نام اگست رکھا گیا ہے۔ زکربرگ نے اگست، اہلیہ چان اور بڑی بیٹی میکسیما کے ساتھ کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ انھوں نے اگست کے نام ایک کھلا خط بھی لکھا۔
زکر برگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا: پریسلا اور میں اپنی بیٹی کا استقبال کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ہم نے اسے ایک ایسی دنیا کے بارے میں لکھا ہے جس میں وہ بڑی ہو گی۔ ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ وہ بہت جلد بڑی نہیں ہو گی۔
انھوں نے اپنی بیٹی کے نام میں خط لکھا:
عزیزی اگست،
اس دنیا میں تمہارا استقبال ہے۔ تمہاری ماں اور اور مجھے یہ جاننے کی بہت خواہش ہے کہ آپ کیا بننا چاہیں گی۔ جب تمہاری بڑی بہن پیدا ہوئی تھی اس وقت بھی ہم نے ایک خط لکھا تھا۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی بہن اور آپ ایسی دنیا میں بڑھیں گی جہاں بہتر تعلیم ہو گی، کم بیماریاں ہوں گی، اتحاد کے دھاگے میں بندھے لوگ ہوں گے اور زیادہ مساوات ہوگی۔ہم نے میکس کے نام خط میں لکھا تھا کہ آپ کی نسل جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں سانس لے گی جو ہمارے زمانے کے مقابلے میں بہت بہتر ہوگی۔اس کے لیے ہمیں اپنی ذمہ داری نبھانی ہے۔ خواہ بری خبریں آج سرخیاں بنتی ہیں لیکن ہمیں آج بھی یہ یقین ہے کہ اچھائی کا چلن برائیوں کے پیچھے چھوڑ دے گا۔ ہم آپ کی نسل اور مستقبل کے بارے میں پر امید ہیں۔
ہم آپ کے بڑے ہونے کے بجائے آپ بچپن کے بارے میں باتیں کرنا چاہتے ہیں۔ یہ دنیا سنجیدہ جگہ ہوسکتی ہے۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ وقت نکال کر باہر کھیلنے جایا جائے۔بڑی ہو کر آپ مصروف ہو جائیں گی، لہذا میں امید کرتا ہوں کہ ابھی تم پھولوں کی خوشبو لو اور جو کچھ بھی کرنا چاہو اس کے لیے وقت نکالو۔مجھے امید ہے کہ آپ میکس کے ساتھ جھولے میں بیٹھو گی۔ مجھے امید ہے کہ تم کمرے اور آنگن میں خوب دوڑوگی۔ میں چاہتا ہوں کہ تم اچھی نیند لو اور خواب میں یہ محسوس کرو کہ ہمیں تمہیں کتنا چاہتے ہیں۔
بچپن سحر انگیز ہوتا ہے۔ یہ صرف ایک بار ملتا ہے، لہذا مستقبل کے بارے میں بہت زیادہ فکر نہ کرو۔ اس کے لیے ہم ہیں اور تمہارے جیسے بچوں کے لیے اچھی دنیا بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔اگست، ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں اور ہم اس مہم پر آپ کے ساتھ جانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔تمہیں ماں اور والد کی طرف سے بہت سا پیار۔مارک زکربرگ کے اس پیغام کو فیس بک پر 38ہزار سے زائد دفعہ شیئر کیا جا چکا ہے جبکہ تقریباً سترہ لاکھ لوگ اب تک اسے لائک کر چکے ہیں۔